کمیونٹی متحد ہو گی تو ہمارا ہر مطالبہ پورا ہو سکتا ہے ،مراد اشرف جنجوعہ

بارسلونا( نمائندہ خصوصی)پاکستان عوامی تحریک سپین نے لارڈ نذیر احمد کے اعزاز میں ذیشان کبابش بارسلونامیں عشائیہ دےا ،جس میں پاکستانی و کشمیری کمیونٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی اس موقع پرصدر محفل قونصل جنرل بارسلونا مراد اشرف جنجوعہ نے اظہار خیا ل میں کہا کہ لارڈ نذیر کی کشمیر کازکےلئے کاوشیں کسی سے ذھکی چھپی نہیں ۔انہوں نے کشمیری مسلمانوں اور فلسطینی مسلمانوں کی آزادی کیے لئے جدو جہد کی لارڈ نذیر نے جو کام کیے ہیں وہ کوئی اور نہیں کر سکتا تھا،قونصل جنرل مراد اشرف جنجوعہ نے

پاکستانی کمیونٹی سے بھی اپیل کی کہ وہ مقامی تنظیموں اور سیاسی جماعتوں میں شمولیت اختیار کریں ،تاکہ ان کی آواز بہتر طریقے سے حکومتی نمائندوں اور اداروں تک پہنچے۔ اگر ہماری کمیونٹی متحد ہو جائے تو ہمارا ہر مطالبہ پورا ہو سکتا ہے کمیونٹی کی طاقت سے کوئی بھی انکار نہیں کر سکتا لیکن ایسا تب ہی ممکن ہے جب کمیونٹی ایک جان ہو جائے اور ےہاں کے سرکار اداروں کو نظر آئے کہ یہ ہر لحاظ سے متحد کمیونٹی ہے میری شر وع دن سے یہ خواہش رہی ہے کہ یہ کمیونٹی انفرادی طاقت کی بجائے اجتماعی طاقت اور دانش سے کام لے ، ایسی صوت میں آنے والے وقت میں برطانیہ اور دیگر ممالک کی طرح سپین سے بھی پاکستانی سینٹ کے ممبراور دیگر عہدوں پر فائض ہو سکتے ہیں۔

Pin It

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *