پاک فیڈریشن اسپین کے زیراہتمام یوم یکجہتی کشمیر پرانسانی ہاتھوں کی زنجیربنائی گئی

بارسلونا ( نمائندہ خصوصی )پاک فیڈریشن اسپین کے زیر اہتمام پانچ فروری یوم یکجہتی کشمیر کے حوالہ سے انسانی ہاتھو ں کی زنجیر بنائی گئی ،جس میں پاکستانی و کشمیری کمیونٹی نے شر کت کی۔ویلفیئر اتاشی پاک قونصلیٹ محمد اسلم غوری نے صدر پاکستان ممنون حسین کاپیغام پڑ ھ کر سنایا اس موقع پرصدر پاک فیڈریشن حافظ احمد خان نے اپنے خطاب میں کشمیریوں پر بھارتی افواج کے ظلم کی مذمت کی اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی قراردادو ں پر عمل درآمد کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر حل کروائے۔ڈاکٹر ہما جمشےد صدر آسے سوپ نے بھی اظہار خیال کیا۔ میزبانی کے فرائض پاک فیڈریشن اسپین کے سیکرٹری جنرل طاہر رفیع نے انجام دئیے  انسانی ہاتھو ں کی زنجیر میںمذہبی سیاسی سماجی تنظیمو ں کے نمائندو ں نے بھی شر کت کی

Pin It

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *