پاکستانیوں کا بڑا مسئلہ حل ہو گیا ، حافظ احمد خان

بارسلونا( نمائندہ خصوصی )پاک فیڈریشن سپین کے زیر اہتمام پانچ فروری ےوم ےکجہتی کشمیر میں ہاتھوں کی زنجیر بنائی گئی اس موقع پر ویلفیئر اتاشی پاک قونصلیٹ بارسلونا محمد اسلم غوری سمیت پاکستانی و کشمیری کمیونٹی نے شرکت کی ،اس موقع پر پاک فیڈریشن اسپین کے صدر حافظ احمد خان نے اپنے خطاب میں پاکستانیو ں کو خوشخبری سناتے ہو ئے کہا کہ اب کریکٹر سر ٹیفکیٹ کی مدت ایک سال تک کر دی گئی ہے اور اس حوالہ سے ہمیں ای میل بھی وصول ہو گئی ہے۔ یاد رہے کہ اس سے پہلے اسپین میں تین سال کا عرصہ گزارنے پر ہر شخص کو پاکستان سے کریکٹر سر ٹیفکیٹ منگوانے کی ضرورت پڑتی ہے اور اس کی مدت صرف چھ ماہ ہو تی تھی جس کی وجہ سے پاکستانیو ں کو بڑی مشکل پیش آرہی تھی۔اس سلسلے میں پاک فیڈرےشن سپین اور کتلان فیڈریشن کے عہدیداروں نے مقامی حکام سے ملاقاتیں کیں۔

Pin It

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <strike> <strong>