ورلڈ کپ میں 6 ٹیمیں فیورٹ ہوں گی، چھوٹی سائیڈز بھی کم نہیں، آئی سی سی چیف

ممبئی: آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹیو ڈیوڈ رچرڈسن نے کہا ہے کہ ورلڈکپ میں 6 ٹیمیں فیورٹ ہوں گی۔

2 نئی گیندوں اور فیلڈنگ پابندیوں کی وجہ سے مسابقتی کرکٹ کے امکانات بڑھ گئے، ماضی کی طرح رنز روکنے کی حکمت عملی کامیاب نہیں ہوتی بلکہ جارحانہ انداز میں بولنگ کرتے ہوئے وکٹیں لینا پڑتی ہیں، دوسری جانب چوکے چھکے بھی زیادہ لگتے ہیں، اس پیٹرن میں کسی ٹیم کے فیورٹ ہونے کی پیشگوئی آسانی سے نہیں کی جاسکتی۔
ایک انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ میرے خیال میں کم از کم 6 ٹیمیں ٹائٹل جیتنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں، ماضی میں ایک یا 2 سائیڈز کو فیورٹ قرار دینا بڑا آسان ہوتا تھا لیکن اب حالات مختلف ہیں، کوئی بھی ٹیم کسی بھی حریف کو زیر کرسکتی ہے۔
انھوں نے کہا کہ بڑی ٹیموں کو ناتجربہ کار افغانستان، آئرلینڈ، یو اے ای اور اسکاٹ لینڈ کو بھی آسان سمجھنے کی غلطی نہیں کرنی چاہیے کیونکہ انھوں نے بھی اچھی تیاری کی، چند میچز میں اپ سیٹ بھی فیورٹس کی پول پوزیشن خراب کرنے کیلیے کافی ہوں گے، سخت حریف کے خلاف کوارٹر فائنل سے بچنے کیلیے بڑی ٹیموں کو کمزور سائیڈز کیخلاف زیادہ محنت کرنا پڑے گی۔

Pin It

One thought on “ورلڈ کپ میں 6 ٹیمیں فیورٹ ہوں گی، چھوٹی سائیڈز بھی کم نہیں، آئی سی سی چیف

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *