پی آئی اے کی بندش پر پاک فیڈریشن سپین کے سیکرٹری طاہر رفیع کی قونصل جنرل مراد اشرف جنجوعہ گفتگو

بارسلونا ( پ ر ) پاک فیڈریشن سپین کے جنرل سیکرٹری طاہر رفیع نے سپین میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کو پی آئی اے کی براہ راست پرواز کی بندش سے پیدا ہونے والے ممکنہ مسائل کے بارے میں قونصل جنرل بارسلونا مراد اشرف جنجوعہ سے ٹیلی فونک گفتگو کی ۔ قونصل جنرل مراد اشرف جنجوعہ نے طاہر رفیع کو بتایا کہ ہم نے پاکستانی کمیونٹی کے مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے اور پی آئی اے کی براہ راست پرواز کی بندش سے پیدا ہونے والے ممکنہ مسائل کے بارے میں اپنی وزارت کو آگاہ کر دیا ہے۔ طاہر رفیع نے مزید بتایا کہ جب قونصل جنرل کو وزارت کی جانب سے خط کا جواب موصول ہو گا تو اس کے مطابق پاک فیڈریشن سپین اپنا آئندہ لائحہ عمل تیار کرے گی۔

Pin It

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <strike> <strong>