کریکٹر سرٹیفکیٹ کا مسئلہ ،خالد شہباز چوہان کی امیگریشن امور کی انچارج ماریہ سے ملاقات

بارسلونا ( پ ر)کر کٹ کتلان کے صدرو مقامی حکومتی سیاسی جماعت کے ممبر خالد شہباز چوہان نے گزشتہ روزحکومتی پارٹی کنور خنسیا کی سینیٹ میں امیگریشن امور کی انچارج سینیٹر ماریہ سے ملاقات کی جس میں خالد شہباز چوہان نے پاکستانی کمیونٹی کو در پیش دو بڑے مسائل سے آگاہ کیا۔ اس وقت سب سے بڑا مسئلہ جو پاکستانیو ں کو در پیش ہے وہ کریکٹر سر ٹیفکیٹ کی پاکستان میں اسپین ایمبیسی سے تصدیق ہے جو کئی ماہ انتظار کرانے کے بعد کی جا تی ہے۔ اس مسئلہ پر سینیٹر ماریہ نے کہا کہ وہ پاکستان میں اسپین ایمبیسی کے متعلق سینیٹ میں آواز اٹھائیں گی اور اس مسئلہ کو حل کرانے کی کوشش کریں گی ، نیشنلٹی کے مسئلہ پر سینیٹر نے کہا کہ یہ مسئلہ پہلے سے ہی سینیٹ میں زیر بحث ہے اس پر بھی جلد کو ئی لائحہ عمل سامنے آ جا ئے گا۔


Pin It

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <strike> <strong>