سانحہ شکار پور ، معصوم جانوں کے ضیاع پر دلی دکھ ہوا ، فلک شیر جندران

بارسلونا ( نمائندہ خصوصی ) شکار پور امام بارگاہ دھماکے میں60 قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہیں، معصوم جانوں سے کھیلنے والے مسلمان تو کیا انسان کہلانے کے حقدار نہیں، آئے روزعبادت گاہوں کو نشانہ بنانا قانون نافذکرنے والے اداروں کی کمزوری اور ناکامی ہے حکومت ایسے شیطان صفت عناصر کو گرفتار کر کے نشان عبرت بنائے،اور دہشت گردی کی کے خاتمے کے لئے ٹھوس اقدامات کرے ان خیالات کا اظہار امامیہ بارہ کے سنیئر نائب صدر فلک شیر جندران نے کیا انہوں نے مزید کہا کہ حکومت عبادت گاہوں کے تحفظ کو ےقینی بنائے،اور دہشت گردوں کے خلاف آپریشن تیز کیا جائے۔

Pin It

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *