حاجی محمد اسلم چوہدری کو محمد اقبال چوہدری اورنوید احمد اندلسی کی مبارک باد

بارسلونا ( پ ر)پاکستان عوامی تحریک سپین کے صدر محمد اقبال چوہدری اور نائب صدر نوید احمدا ندلسی نے حاجی محمد اسلم چوہدری کو فرانس میں پاکستان عوامی تحریک کا صدر اور منہاج یورپین کونسل میں نائب صدربرائے PATمقرر ہونے پر مبارکباد دی ہے ،گزشتہ دنوں محمد اقبال چوہدری اور نوید اندلسی نے حاجی محمد اسلم سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے نئی ذمہ داریاں سونپے جانے پر مبارک باد پیش کی اور ان کی کامیابی کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ فرانس میں مضبوط ٹیم تشکیل دے کر وہاں رہنے والے ہر پاکستانی تک ڈاکٹر طاہرالقادری کا ویژن پہنچانے کے لیے شب و روز محنت کریں گے۔ 

Pin It

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *